کراچی:کورنگی میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق
کراچی کے علاقے کورنگی میں سنوکر کلب کا بجلی کا غیر قانونی کنکشن14سالہ لڑکے کی موت کا سبب بن گیا، غیر قانونی کنکشن کے تار سے کرنٹ لگنے سے طاہر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر میں تار سے کرنٹ لگنے سے 14سالہ لڑکا طاہر جاں بحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ بچے کی موت اسنوکر کلب میں غیر قانونی کنکشن کی تار سے کرنٹ لگنے سے ہوئی۔دکاندار نے غیر قانونی کنکشن سے لائٹ لی اور ارتھ گیس کے پائپ سے لیا تھا، طاہر غریب سبزی فروش گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ سنوکر کی دکان میں کھیلنے کے دوران کرنٹ لگنے والے ایک اور متاثرہ بچے نے بتایا کہ صبح سنوکر کھیلنے کے دوران مجھے 2 مرتبہ کرنٹ لگا تھا، میں نے کرنٹ لگنے کا دکاندار کو بھی بتایا تھا، دکاندار نے میری بات سنی ان سنی کردی تھی۔واقعہ سے متعلق کے الیکٹرک کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی بچے کے والدین نے کوئی قانونی کارروائی کی ہے۔