استاد نے طالب علموں پر تیزاب پھینک دیا،4زخمی
رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں استاد نے گلی میں کھیلتے بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے جھلس کر 4بچے زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے حق ٹائون میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملزم نے گلی میں کھیلنے والے چار بچوں پر تیزاب ڈال کر انہیں زخمی کردیا ۔پولیس نے کہا کہ ملزم بچوں کو پڑھاتا تھا،استاد نے ایک بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تھی،بچے نے والدین سے شکایت کی تو ملزم ناراض ہوگیا اور طیش میں آکر بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہے کہ ملزم واردات کرنے کیلئے برقع پہن کرآیا اور گلی میں کھیلنے والے چار بچوں پرتیزاب پھینک دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی، اہل محلہ نے تعاقب کے بعد ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔