بلوچستان کےہسپتالوں میں صحت سےمتعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی:چیئرمین این ڈی ایم اے

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہےکہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں صحت سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آج کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے صوبائی محکمے نے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے انتہائی مختصر وقت میں اپنی کارکردگی بہتر کی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں ڈاکٹر ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں اور پوری قوم ان کے کردار کی تعریف کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے بلوچستان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔