افغانستان :الگ الگ واقعات میں11افراد ہلاک ،14زخمی

افغانستان میں کابل اور فریاب صوبوں میں الگ الگ واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان سرکاری حکام کے مطابق پہلے واقعے میں کابل میں ضلع سروبی میں ایک سڑک پر نصب بم کے ذریعے ایک منی بس کونشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ فاریاب صوبے کے شہر میمانا میں ایک مسجد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے کہا کہ حملے کے بعد دو حملہ آور فرار ہوگئےتاہم مقامی پولیس نے ان کا تعاقب کرکے ہلاک کردیا۔