سب افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان سب افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پیغامات پہنچائے ۔ انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ اب گھر منتقل ہوگئے ہیں اور بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے قوم کو ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر فوراً طبی امداد حاصل کریں