وزارت ریلوے کا دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلانے کا فیصلہ

لاہور : وزارت ریلوے نے دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا دسمبر کے آخرمیں حالات معمول پر آنے کے بعد ہی مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر وزارت ریلوے نے دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا جزوی ٹرین آپریشن میں ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پرمسافروں کی تعداد کے حساب سےچنداسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گئی، دسمبرکےآخرمیں حالات معمول پرآنےکےبعدہی مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔ وزارت ریلوے نے کہا کہ مکمل ٹرین آپریشن بحالی کےبعدتمام ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی، آپریشن بحالی کے بعد 138 کی بجائے100ٹرینوں چلائی جائیں گئی جبکہ خسارے کی حامل ایکسپریس، شٹل ٹرینیں مکمل بند کر دی جائیں گی۔ خیال رہے ملک کے مختلف شہروں سے آنی والی مسافر ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر سے آمدورفت کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔