یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی پابندی ، پی آئی اے کی مشکلات میں ممکنہ اضافے کا خدشہ

کراچی : متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپین یونین ائر سیفٹی ایجنسی کی پی آئی اے پر پابندی سے متعلق وجوہات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مشکلات میں ممکنہ اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یورپین یونین ائر سیفٹی ایجنسی کی پی آئی اے اور وژن ایئر پر پابندیوں کے معاملے پر متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط پابندی کی وجوہات کی تفصیلات کے لیے لکھاگیا ہے، جس میں کہا گیا وژن ایئر ، پی آئی اے پسنجرز، چارٹراور کارگو سروسز جی سی اے اے میں رجسٹر ہیں، ایاسا کی عائد پابندی کی آپریشنل وجوہات کےبارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔