رمضان شوگرملزکیس: شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگرملزکیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر کردی اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 اگست کو طلب کر لیا اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کے وکیل نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔