آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسرمیں مبتلا 15 سال کے علی رضا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔آرمی چیف نے علی رضا کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ویڈیو لنک کا انتظام کور ہیڈکوارٹر کراچی سے کیاگیا۔علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرار ٹینک کا ماڈل پیش کیاگیا۔