وزیراعظم جمعرات کو دوروزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہونگے
وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان ، ازبک صدر شوکت میرزییو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کا اعلیٰ سطح کے وفد میں وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان شامل ہونگے ۔ پاکستان سے کاروباری برداری کا بڑا گروپ بھی تاشقند جائے گا۔پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت، اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔ پاک، ازبک قیادت علاقائی اور عالمی امور پر بھی زیر غور کرے گی۔دوطرفہ سطح پر متعدد معاہدات اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم پہلے پاک، ازبک بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔