پشاور : مکان سے 3جلی ہوئی لاشیں برآمد
پشاور میں ایک مکان سے 3 جلی ہوئی مسخ شدہ لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے محلہ سیٹھیان میں مکان سے 3 جلی ہوئی اور مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کے طور پر ہوئی ہیں، جن کی عمریں بھی ان ہی کے برابر ہیں، لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں جو کہ گل سڑ چکی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ علاقہ مکینوں سے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے۔حکام نے کہا کہ یہ گھر کسی ایس اے علی گل نامی شخص کا تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل فوت ہوچکا ہے اور یہ لوگ اس کے بھائی بہن تھے۔