پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا ، کورونا وائرس کے باعث ڈراپ ہونے والے اہم کھلاڑیوں کی سکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔ بین سٹوکس کی جگہ مستقل کپتان اوئن مورگن قیادت کریں گے جبکہ جیسن رائے، معین علی، عادل رشید اور جونی بیئرسٹو بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز انگلینڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے ۔