شاہ محمود قریشی کی روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف سے ملاقات
شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغان قیادت میں، افغانوں کو قبول، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے، مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ کونسل میں شریک دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات بھی کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے انعقاد اور عمدہ میزبانی پر تاجک صدر سے اظہار تشکر کیا۔ وزیر خارجہ نے تاجک صدر کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا