دوسرے ممالک میں ’رجیم چینج‘ کی کوششیں کیں: سابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کا اعتراف
واشنگٹن: امریکا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ کئی بار بیرون ملک حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بغاوت کی کوششوں کی منصوبہ بندی میں مدد کی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اقوام متحدہ میں سابق سفیر اور مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے گزشتہ برس ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے سے متعلق کانگریس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے ہیں۔سی این این سے گفتگو میں جان بولٹن نے اعتراف کیا کہ انھوں نے کئی بار دوسرں ممالک میں ’’رجیم چینج‘‘ ( منتخب حکومتوں کی تبدیلی) کے لیے وہاں کی اپوزیشن جماعتوں کی بغاوتوں میں مدد کی تھی اور اس کام میں کافی محنت لگتی ہے۔