شہر قائد میں کورونا کے وار تھمنے لگے،شرح 2.59فیصد
کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8ہزار 353ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 217افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.59فیصد رہی۔محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 67افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 کیسز مثبت آئے اور شرح 4.48فیصد رہی۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 9ہزار 471ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 235افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.48فیصد رہی۔