سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ” بیرونی سازش” کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے۔عدالت کے مطابق اسپکیر کی رولنگ، وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم اور صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی،سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھا۔ ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔ بغیر تفتیش کے اسپکیر نے رولنگ دی۔ اسپیکر نے ہاؤس میں دعوی کیا تھا کہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہے۔ عمران خان نے جو مراسلہ جلسے میں لہرایا اس مراسلے کا مکمل متن بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔