عمران خا ن پوری قوم کو پاگل پن کی تعلیم دیتا ہے،رانا ثناء اللہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو مخالفین کے خلاف اکسانے والا توایک ہی شخص عمران خا ن ہے،عمران خا ن پوری قوم کو پاگل پن کی تعلیم دیتا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی والے جو حرکتیں کرتے ہیں انہیں پاگل پن سے نیچے کس چیز سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔ عمران خان جلسوں میں مخالفین کے خلاف اپنی پارٹی کے کارکنوں کو جو اکسا رہا ہے اس پر بھی کارروائی جاری ہے، عمران خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا او روقت آنے پر ان کی گرفتار ی بھی ہو گی،ان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خان نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ آپ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ کہیں جارہے ہیں اور ایک شخص آخر چلانا شروع کردے اور آپ کی عزت نفس اور احترام کو مجروح کرے اور عزت کو نقصان پہنچائے توکیا اسے کاٹنا اوراس پر غرانا نہیں، کیا اس نے آپ کو آکر غزلیں ، عارفانہ کلام اور نظم سنانا شروع کردیا ہے، اس معاملہ کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا اورہر طرح اسے الفاظ کے ساتھ ہی اس کی مذمت کرنا مناسب ہے۔ اگر ہم اس تشدد کو نہیں روکیں گے تواس کے اور بُرے نتائج نکلیں گے۔ پہلے یہ چیزیں سوشل میڈیا پر اورفون پر بند تھی اب یہ سڑکوںاور بازاروں پر آرہی ہے، اگراس کو یہاں پر اس کو پوری سختی سے نہ روکا گیا تو پھر شاید یہ زیادہ نقصان کا باعث بنے۔