ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرمی کی لہربرقرار رہنے کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم آج شام یا رات کشمیر، گلگت،بلتستان ،مالاکنڈ،ہزارہ ، راولپنڈی ، ڈی جی خان،ژوب،میر پور،حیدر آباد ڈویژن میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوابشاہ،سکھراور چھور میں چوالیس ، موہنجوداڑو اور جیکب میں تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔