آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنےکا امکان ہے۔

ملک بھر میں بارشوں نے بیشتر اضلاع میں گرمی کا زورتوڑدیا ہے لیکن کچھ شہر اب تک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق گرم ترین مقامات میں پہلا نمبر دالبندین اورنوکنڈی کا رہا جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈکیاگیاجبکہ شہیدبینظیرآباد،پڈعیدن میں 46 سکھر ،دادو، سبی اور لاڑکانہ کا پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیرکے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران بیشترعلاقوں کا موسم گرم اورخشک رہا،تاہم ہزارہ،پشاور،ڈی جی خان،سرگودھا،راولپنڈٰی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چندمقامات پرمیگھا برسا اور تیز ہوائیں بھی چلیں۔