جب یہ مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتےہیں اورجب مشکل سےنکل جاتےہیں توگلاپکڑتےہیں۔ بلاول بھٹو کا ٹویٹ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں دونوں طرف کے رہنما ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔۔ آصف زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کے برعکس بلاول بھٹو نے جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے اور مسلم لیگ ن کو کسی بھی موقع پر کوئی بھی رعایت دینے کو تیار نہیں۔۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اور احتراماً ان کے گھٹنے کو ہاتھ لگایا۔۔ لیکن بلاول بھٹو کو پرویز رشید یہ ادا بھی نہ بھائی ۔۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ناکام لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نکل جاتے ہیں تو گلا پکڑ لیتے ہیں۔۔ بلاول بھٹو کے اس بیان کے ردعمل میں پرویز رشید نے تو کچھ نہیں کہا تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسے سیاسی بیان قرار دیا ہے جس کا مقصد صرف میڈیا پر خبر چلانا ہے۔