2018تک 12568میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی،وزارت پانی وبجلی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ تک 12568میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی،طویل مدتی منصوبے کے تحت 2022تک نیلم جہلم ، چشمہ نیوکلیئر ،ہوا، پانی ، ایل این جی اور جامشور وکوئلے کے بجلی منصوبو ںکے ذریعے ملک میں30948میگاواٹ اضافی بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہوگی ۔نی وبجلی وزارت کے ایک اعلی عہدیدارنے بتایا کہ2018تک بجلی کے متعدد پیداواری منصوبے مکمل کرنے کے بعد بار ہ ہزار پانچ سو اڑسٹھ میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی ۔پا طویل مدتی منصوبے کے تحت 2022تک نیلم جہلم ، چشمہ نیوکلیئر ،ہوا، پانی ، ایل این جی اور جامشور وکوئلے کے بجلی منصوبوں کے ذریعے ملک میں تیس ہزار نو سو اڑتالیس میگاواٹ اضافی بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہوگی ۔اس عرصے کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تقریباآٹھ ہزار چھ سو تینتیس میگاواٹ بجلی پیداہوگی ۔