امریکا اورچین نےسائبر کرائم کی روک تھام کیلئے سرجوڑ لیے

بیجنگ میں امریکی نیشنل پروٹیکشن کے سیکرٹری نے چینی وزارت سیکیورٹی کے حکام سے ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک میں ہونے والے سائبر کرائم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں سوشل میڈیا سمیت دیگر ویب سائٹس کے استعمال کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، امریکا اور چین کے درمیان گزشتہ سال دسمبر میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا، جبکہ دونوں ممالک کو ہر سال اربوں ڈالر کا نقصان اسی وجہ سے ہوتا ہے،