لسبیلہ: بس اور ٹرک میں تصادم،5 افراد جاں بحق14زخمی

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو اوتھل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں5افراد جاں بحق جب کہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اوتھل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔