پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹی اوآرزکمیٹی کا آٹھواں اجلاس آج ہو رہا ہے

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز طے کرنا بڑا مسئلہ بن گیا حکومتی اور اپوزیشن ارکان سات مرتبہ سر جوڑ چکے ہیں مگر نتیجہ صفر۔۔۔ آٹھواں اجلاس ہو تو رہا ہے،،مگر شاید یہ بھی بے نتیجہ رہے،حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اپنے موقف سے ہٹنے کو تیار نہیں اپوزیشن کا مطالبہ ہے حکومت لچک دکھائے تو حکومت کہتی ہے اپوزیشن کی ہربات نہیں مانی جائیگی ۔
آج کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کا پیغام دینگے،جبکہ بہت سے معاملات کا دارومدار بھی اسی پیغام پر ہے جو انہوں نے لندن میں ملاقات کے دوران وزیراعظم سے لیا ۔۔ ادھر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھی پاناما لیکس کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا دکھائی نہیں دے رہا،تاہم انہوں نے سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی ضرور دی ہے۔۔ اپوزیشن کا مشورہ ہے کہ حکومت وقت ضائع کرنے کی بجائے ٹی آر اوز کو من و عن تسلیم کر لے۔۔ ادھر حکومتی اراکین بھی اپنے موقف سے پچھے ہٹنے وک تیار نہیں ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ہربات تسلیم نہیں ہو گی نہ ہی تمام مطالبات مانے جائیں گے،وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہو گا تو پھر سب کا احتساب اسی وقت ہو گا