کراچی میں قانون نافذ کرنے والےاداروں نے3مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے ایکشن لیا ۔۔۔ اس دوران ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں مبینہ طور پر دہشتگرد چھپے تھے، ذرائع کے مطابق کارروائی میں تین مبینہ دہشتگرد پکڑے گئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مبینہ دہشتگردوں کو عالمی تنظیم سے تعلقات کی بنا پر گرفتار کیا گیا اور کارروائی پہلے سے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر عمل میں آئی دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی کی اس دوران دو ٹارگٹ کلرز کر گرفتار کر لیا گیا ۔۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔۔