آرمی چیف نےشمالی اورجنوبی وزیرستان کا دورہ کرتے ہوئے دن جوانوں اورقبائلیوں کے ساتھ گزارا
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا انہوں نے دورے کےدوران آپریشن میں مصروف جوانوں اور قبائلیوں کے ساتھ وقت گزارا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حوصلوں کو داد دی آرمی چیف نے اس دوران بے گھر افراد کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔