KPKمالی سال دوہزار سولہ سترہ کا496ارب کاخسارہ فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

کے پی کا سال دوہزار سولہ ،سترہ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا ،بجٹ کے کل حجم کا تخمینہ 4کھر ب96ارب روپے لگا یا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ خسارہ فری ہوگا۔ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ بھی چار کھر ب96 ارب لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخو اہوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ تجویزکیا گیا ہے ،بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک کھرب 60 ارب 50کروڑ روپے تجویزکئے گئے ہیں۔بجٹ میں تئیس ارب کے اضافے کے ساتھ تعلیم کے شعبے کیلئے ایک کھرب 20 ارب روپے ،ہائر ایجوکیشن کیلئے 9 ارب 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ گزشتہ سال کے برعکس بجٹ میں صحت کے لئے گیارہ ارب کے اضافے کے ساتھ 40 ارب 95 کروڑ سے زائد کی رقم رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ محکمہ پولیس کے لئے 34 ارب 45 کروڑ سے زائد بجٹ کی تجویز شامل ہے
بجٹ میں سوشل ویلفئر کے ایک ارب 30 کروڑ روپے ،بلدیات کے لئے 33 ارب روپے،سڑکوں کی تعمیر کے لئے12 ارب 46 کروڑمختص کیے گئے ہیں ،محکمہ معدینات کے لئے 6 ارب 68 کروڑ بجٹ کی تجویز شامل ہے۔