پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریزمیں سکاٹ لینڈ کوکلین سویپ کردیا
ایڈن برگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی،،فخرزمان اوراحمد شہزاد نے ساٹھ رنزکااچھا آغازفراہم کیا،،تاہم احمد شہزاد چوبیس رنزبنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے،،باسٹھ کے مجموعی سکورپرفخرزمان بھی تینتیس رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے،،دوسرے ٹی ٹونٹی میں کپتان سرفرازاحمد اپنی بیٹنگ سے متاثرنہ کرسکے اورصرف چودہ رنزبنا کرواٹ کوکیچ تھما بیٹھے،،اٹھانوے کے مجموعی سکورپرطلعت حسین بھی صرف سترہ رنزبنا کرسٹمپ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد آصف علی بھی کھاتا کھولے بغیرباؤنڈری سے کیچ آؤٹ ہوکرچلتے بنے،،شاداب خان سترہ رنزپرکیچ آؤٹ ہوئے،،مشکل وقت میں شعیب ملک نے میزبان ٹیم کے خلاف جارحانہ اندازمیں بیٹنگ کرتے ہوئے بائیس گیندوں پرناقابل شکست انچاس رنزبنائے، ،پاکستان نے چھے وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھیاسٹھ رنزسکورکیے,پاکستانی باؤلرزنے سکاٹش بیٹنگ لائن کوتہس نہس کردیا،،ایک سوسڑسٹھ رنزہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف بیاسی رنزپرآؤٹ ہوگئی،،گرین شرٹس نے سکاٹ لینڈ کوچوراسی رنزسے شکست دے کرٹی ٹونٹی سیریزدو صفرسے اپنے نام کرلی،،فہیم اشرف نے تین اورعثمان شنواری نے دوکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،، شاداب خان اورمحمد نوازکے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی
nats wickets