مہنگائی سے ستائے عوام کو چھوٹی عید پر بڑا تحفہ، موبائل فون کمپنیوں کا 100روپے کے کارڈ پر پورا بیلنس دینے کا اعلان
ذرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل کارڈز پر ایف ای ڈی اور جی ایس ٹی ختم کردیا گیا ہے، ٹیکس کی مد میں سو روپے والا کارڈ لوڈ کرتے ہی فوری طور پر 36 روپے 22 پیسے کاٹ لئے جاتے تھے، جس پر اطلاق ختم کردیا گیا ہے، موبائل کمپنیوں کی جانب سے اقدام کے بعد سو روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر صارفین پورا بیلنس حاصل کرسکیں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے موبائل بیلنس پرعائد ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اور موبائل کمپنیوں کو ٹیکس فوری ختم کرنے کے احکامات دیئے تھے، عدالتی فیصلے پرعملدرآمد رات 12 بجے سے شروع ہوگیا ہے، جبکہ پندرہ روزبعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم متعارف کرایا جائےگا۔