متنازع ٹکٹوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں،نظام بدلنا ہے تواقتدار میں آنا ضروری ہے،وڈیو پیغام
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جو بھی کیا جا رہا ہے اس کے پیچھے (ن) لیگ ہے اور انہیں کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مطمئن ہوں، 90 فیصد ٹکٹ متنازع نہیں ہیں جو10 فیصد متنازع ہیں ان کو دیکھ رہے ہیں دوروز بعد متنازع ٹکٹوں کو ریویو کیا جا رہا ہے، کسی کیساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، ملک میں نظام بدلنا ہے تو اقتدار میں آنا ضروری ہے، اقتدار میں تب آئیں گے جب ہم اچھے امیدوار لائیں گے۔