ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ہم روس سے ایس 400میزائل سسٹم گودام میں رکھنے کے لیے نہیں لے رہے ضرورت پڑی تو طیارہ شکن میزائل سسٹم کا استعمال کریں گے۔ترک صدر رکا کہنا تھا ہم دفاعی نظام کے لیے امریکا پر انحصار نہیں کریں گے ہم کئی سالوں سے امریکا سے دفاعی نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کا جواب ہے کہ کانگریس اجازت نہیں دے رہی اس جواب سے ہمیں سخت تکلیف ہوئی ہے۔انہوں کے کہا کہ روس نے ہماری پیشکش کا بہت خوبصورت جواب دیا اور اس نظام کے لیے آسان قرضوں کی پیشکش بھی کی۔ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ ہم ضرورت پڑنے پر اس نظام کا استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ روس اور ترکی کے درمیان میزائل شکن نظام ایس 400کی فروخت کے لیے دسمبر میں مذاکرات ہوئے تھے، ترکی نیٹو کا ممبر بھی ہے اس معاہدے سے نیٹو ممالک نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ضرورت پڑی تو طیارہ شکن میزائل سسٹم کا استعمال کریں گے
Jun 14, 2018 | 10:13