سکاٹ لینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز ہرانے کے بعد سرفراز احمد دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو کلین سویپ کردیا، سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کیساتھ سرفراز احمد نے بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، سرفرازاحمد دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے ہیں۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے بائیس میچ کھیلے جس میں سے انیس جیتے اور صرف تین میچ ہارے، قومی کپتان نے لگاتار آٹھویں سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اس طرح بطور کپتان سرفرازاحمد کی کامیابی کا تناسب چھیاسی فیصد ہے۔