عید پر ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔

Jun 14, 2018 | 10:48

عوام کے لئے خوشخبری، میٹھی عید ٹھنڈی گزرے گی، عید الفطرپرملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، موسم کا حال بتانے والوں نے نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کاآغازہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے نم ہوائیں ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاسبب بنیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کےدوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں بادل برسیں گے، جمعہ کو کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں اور چند مقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں