بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں شکست تسلیم کرلی۔
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ وہ جتنے کشمیری مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لئے کچھ کرنا ضروری ہے،انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کرنی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے۔مبصرین بھارتی آرمی چیف کی رائے میں تبدیلی کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں. جنرل راوت نے اپریل میں کہا تھا کہ نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے ،وادی کے موجودہ حالات بھارت کے لیے انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرگئے ہیں اور قابض بھارتی فوج کشمیر کی تحریک آزادی کے آگے بے بس ہو چکی ہے۔