کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات بہت دلچسپ اورمثبت تجربہ تھی۔ ٹرمپ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ کم جونگ اُن کے ساتھ ان کی ملاقات بہت دلچسپ اورمثبت تجربہ تھی۔انھوں نے کہا کہ میرے امریکی صدربننے سے پہلے امریکی لوگ یہ تصورکررہے تھے کہ ہم شمالی کوریا سے جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں،اوباما نے کہا تھا کہ شمالی کوریا ہمارے کے لیے بڑا خطرہ ہے،لیکن آج ایسا نہیں،شمالی کوریا اب کوئی جوہری خطرہ نہیں،،میرے امریکی صدربننے کے بعد اب ہرکوئی خود کومحفوظ تصورکررہا ہے،انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس مستقبل کے لیے بہترین طاقت موجود ہے