ن لیگ اور شریف خاندان کی گزشتہ پانچ سال کی ناقص کارکردگی کا بدلہ عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالا میں ملاقات کی،،جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی،،ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ رشید کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد بھی دی،،دونوں رہنماؤں نے عام انتخابات کی تیاریوں اور شریف خاندان کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی بات چیت کی،،اس موقع پر عمران خان کاکہنا تھا،،کہ ن لیگ اور شریف خاندان کی گزشتہ پانچ سال کی ناقص کارکردگی کا بدلہ پاکستانی عوام آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے لے گی،،نیا پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے