نئے پاکستان کا نیا پولیو پروگرام

نئے پاکستان کا نیا پولیو پروگرام۔ تبدیلی کے اس سفر کا پہلا قدم۔ بنوں میں والدین کے خلاف اب پولیو کے قطروں سے انکار پر ایف آئی آر نہیں کاٹی جائے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے بنوں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران عوام کی جانب سے منفی رویہ کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی سے زور زبردستی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ایف آئی آر نہیں کاٹی جائے گی اس سے پہلے یہ کبھی نہیں ہوا۔ حکومت اور انتظامیہ والدین کو اس بات پر قائل کریں گے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔ معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے پولیو پھیلنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کی ویکسین بچوں کو نہ دینا ہی اس کے پھیلنے کا سبب ہے جب آپ بچوں کو پولیو کی ویکسین نہیں پلائیں گے وہاں پر پولیو کے مریض سامنے آئیں گے