حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔ چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی، ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنزکے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں مافیا موجود ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آرھتیوں کے کمیشن پر10 گنا اضافہ کیا ہے، ہزاروں آڑھتیوں کے ٹیکس کو10 ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ کردیا۔شبر زیدی نے کہا کہ سالانہ 12 لاکھ کمانے والے پرڈھائی ہزار روپے ٹیکس لگایا گیا ہے،حکومت کسی پراس کی بساط سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین نے مزید کہا کہ دستورمیں لکھا ہے زرعی ٹیکس صوبوں کی ذمہ داری ہے۔