جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: احتساب عدالت کا سابق صدر آصف زرداری کوپیش کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہےجس کے بعد سابق صدر کو کچھ دیر عدات احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سابق صدر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ورانِ سماعت پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک حکام کی معاونت سے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، ملزم کو گرفتار کیا ہے، تفتیش کے لیے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ جج ارشد ملک نے استفسار کیا آصف زرداری کو کن بنیادوں پر گرفتار کیا پہلے یہ بتائیں جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا میں گرفتاری کی بنیاد پڑھ کر بتا دیتا ہوں