کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈ کا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز سے ہوگا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ آج کا میچ بھی بارش سے متاثرہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ساؤتھمپٹن میں بھی بارشیں جاری ہیں اور دونوں ٹیمیں جمعرات کو کھلی فضاؤں میں پریکٹس کرنے سے قاصر رہیں۔ انڈور پریکٹس تک محصور رہنے والی میزبان ٹیم کو مارک ووڈ کی انجری کا بھی سامنا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ باؤلر مارک ووڈ بائیں پاؤں کا ٹخنہ زخمی کروا بیٹھے تھے جس سے وہ صحت یاب نہ ہوسکے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے پہلے مارک ووڈ کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا جس میں کامیابی کے بعد ہی انہیں میدان میں اترنے کا اجازت نامہ مل سکتا ہے۔ میزبان انگلینڈ نے ورلڈ کپ مہم کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے کیا تھا، اگلے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں 106 رنز سے کامیابی ملی۔تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر