سندھ حکومت جہالت کی باتیں کرنا اب بند کردیں، شمیم نقوی
پوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کورونا کا رونا روتے ہیں جو کچھ میں سندھ حکومت میں دیکھتا ہوں مجھے رونا آتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھاکہ ایک آئی جی رپورٹ بناتا ہے دوسرا آئی جی تیار رپورٹ کو سرد خانے میں ڈال دیتا ہے۔ بجٹ کے حوالے سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا سندھ حکومت جب بھی بات کرتی ہے جھوٹ کہتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ بارہ سو ارب کا پیکج اگرکپتان دیتا ہے تو بلاول بھٹو کہتے ہیں سونامی آگئی مراد علی شاہ صاحب اور بلاول بھٹو رونا بند کریں