راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
جاب کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں راجہ بشارت پنجاب کے صدر، طاہر وحید جٹ سیکریٹری جنرل جبکہ حسن رضا خواجہ سیکریٹری فنانس منتخب ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کے انعقاد میں تعاون پر گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں۔ پورے ورلڈکپ کے دوران بھرپور تعاون پرصوبائی وزیر کھیل تیمور احمد بھٹی اور سپورٹس بورڈ کے بھی شکرگزار ہیں۔ کبڈی ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم اور ایسوسی ایشن نے جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس پر ان کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کو مزید مضوط کیا جائے تو اس کے مزید بھی خاطر خواہ نتائج آئیں گے۔ نامساعد حالات میں جس طرح کبڈی ایسوسی ایشن نے کام کی