لاک ڈاؤن میں کراچی کی سڑکوں پر دیگیں رکھ کر انوکھا احتجاج
کراچی میں کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔مظاہرین دیگوں کے ساتھ سڑک پر آگئے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ کاروبار کی بندش سے پریشان پکوان سینٹر کے مالکان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث تقاریب پر پابندی سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، لاک ڈاون کے بعد سے ملازمین کو اپنی جیبوں سے تنخواہیں ادا کر رہے ہیں