مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں آب زم زم اب روبوٹ پیش کریں گے
عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروادیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے صدر جنرل افیئر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے حال ہی میں اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا جو کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے افراد کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔ اسمارٹ روبوٹ کے افتتاح کے موقع پر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے کورونا وبا کے دوران انسانیت کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔