سعودی حکومت کا خواتین عازمینِ حج کیلئے مَحرم سے متعلق اہم فیصلہ

جدہ : سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے درخواست جمع کرا سکتی ہیں، بغیر محرم خاتون کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئےدرخواست جمع کرا سکتی ہیں، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کےگروپ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سےزیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ2عازمین کےدرمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعرمقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔