ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ مزید34افرادجاں بحق
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے متاثرہ مزیدچونتیس افرادجاں بحق اورایک ہزارانیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روزانتالیس ہزاردوسوانیس کوروناٹیسٹ کئے گئے اورمثبت کیسزکی شرح دواعشاریہ پانچ نوفیصدرہی۔وباء سے متاثرہ اب تک مجموعی طورپراکیس ہزارسات سوتئیس افرادجاں بحق ہوئے اور آٹھ لاکھ اٹھہترہزارسات سوچالیس مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔