وزیراعظم کی زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی, انعام دینے کا اعلان

زیرِ اعظم عمران خان نےاسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔ فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیرِ اعظم نے ٹریفک پولیس اہلکار کو انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔
ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کے جزبے سے سرشار ہوکراپنی ذمے داریاں پوری کررہے ہیں۔