کئی برس بعد نئے آئی فونز 14 سیریز میں سیلفی کیمرا اپ گریڈ ہونے کا امکان

ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔مگر اس بار کے نئے آئی فونز کی ایک خاص بات ان میں پہلے سے بہتر سیلفی کیمرے کی موجودگی ہوگی۔ایپل کی جانب سے کئی سال بعد آئی فون کے فرنٹ کیمرے کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے.ایپل کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے بتایا ہے کہ آئی فون 11 کے بعد پہلی بار نئے آئی فونز میں فرنٹ کیمرے کو بدلا جارہا ہے۔