لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کا انجن خراب، ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں خرابی کے باعث طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی، قطر ایئر لائن کی پرویز 629 ایرانی حدود کے قریب پہنچ چکی تھی کہ اچانک انجن میں خرابی آ گئی جس کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ اتار لیا گیا ہے،