بجٹ ہر حال میں پیش ہوگا، حکومت بھی کامیاب ہوگی، پرویز الہٰی کی آئین شکنی کا بندوبست کرینگے: حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے عوام کو بتائوں گا تین ماہ میں پنجاب میں جو آئین و قانون کاُ تماشا لگایا۔ 3 مہینوں سے جو تماشا لگا ہے ایسا تماشا پہلے کبھی نہیں دیکھا کبھی اجلاس بلایا تو چند منٹ میں ختم کر دیا جاتاہے ۔ پرویز الہیٰ راجہ ایندر بنے ہوئے ہیں۔ کسٹوڈین تو ہیں لیکن وزیر اعلی کا انتخاب کروایا تو غنڈوں کو کس نے بھیجا۔ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ آئین و قانون پاسداری کا ڈپٹی سپیکر نے وزارت اعلی کا انتخاب کیا۔ ٹوٹے ہوئے بازو کا تماشا لگایا گیا میری ذات کا معاملہ کا نہیں عوام کا معاملہ ہے ۔ لوگ مہنگائی کے شکار ہیں انہیں آئی جی اور چیف سیکرٹری کی پڑی ہوئی ہے ۔ میری انا عوام سے زیادہ نہیں لیکن انہوں نے بازاری زبان استعمال کی ۔